ٹوائلٹ میں صابن ڈالنے سے کیا ہوتا ہے؟ صابن کا ایسا انوکھا استعمال جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

image

صابن ایک وقت تک استعمال کرنے کے بعد چھوٹے ٹکڑوں میں بدل جاتا ہے جنھیں آخر میں پھینکنا ہی پڑتا ہے۔ لیکن ہمارے پاس کچھ ایسے طریقے بھی ہیں جن سے یہ دوبارہ استعمال کے قابل بن سکتے ہیں اور آپ کی بہت زیادہ بچت بھی کرسکتے ہیں تو آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ کس طرح آپ بچے ہوئے صابن کو دوبارہ کارآمد بنا سکتے ہیں

ٹوائلٹ میں صابن لٹکانے سے کیا ہوتا ہے؟

اگر آپ باتھ روم کے لئے مختلف فریشنرز کو خریدنے میں ڈھیروں روپے خرچ کرتے ہیں تو یہ ٹوٹکا آپ کے لئے کافی فائدہ مند ثابت ہوگا۔ کسی بھی جالی دار کپڑے میں صابن باندھ کر ٹوائلٹ میں لٹکا لیں۔ ہر بار جب آپ فلش کریں گے پانی میں صابن شامل ہوجائے گا اور ٹوائلٹ صاف ہونے کے ساتھ ساتھ باتھ روم میں خوشبو بھی پھیل جائے گی

ہینڈ واش بنالیں

آج کل کورونا کی وجہ سے گھروں میں ہینڈ واش کا استعمال بڑھ گیا ہے جو کہ ایکل اچھی بات ہے۔ صابن کے بچے ہوئے ٹکڑے جمع کرکے اسے بلینڈر میں ڈالیں اور اتنا پانی ڈال کر بلینڈ کریں کہ وہ گاڑھا گاڑھا لکوئیڈ بن جائے۔ اب اسے بوتل میں بھر لیں اور ہینڈ واش کی جگہ استعمال کریں

کپڑوں میں خوشبو

نہانے کے لگژری صابنوں میں مہنگے پرفیومز جیسی خوشبو ہوتی ہے۔ صابن کے بچے ہوئے ٹکڑے خشک کرکے کپڑوں کی الماری میں رکھ دیے جائیں تو نہ صرف کپڑے خوشبودار ہوجاتے ہیں بلکہ الماری میں کیڑے مکوڑے بھی نہیں آتے


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US