چھٹی کے دن اکثر بچے والدین کو یہ ضرور کہتے ہیں کہ آج شاپنگ کے لیے چلتے ہیں یا پھر کسی ایسے شاپنگ مال میں جانے کی ضد کرتے ہیں جہاں بچوں کے لیے جھولے اور انٹرٹینمنٹ کا انتظام ہو تاکہ بچے اپنا دن انجوائے کرسکیں۔ لیکن اگر یہی دن کسی غفلت کی وجہ سے خراب ہو جائے تو نقصان بچوں کو بھی ہوگا اور ساتھ میں والدین بھی پریشان ہو جاتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ کراچی میں پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے ایک نجی شاپنگ مال میں 3 سالہ بچہ اپنے والدین کے ساتھ زبردستی شاپنگ مال چلا گیا تاکہ وہاں کھیل سکے اور دن کو بھرپور انجوائے کرے لیکن بچے کی قمست کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ بچہ والدین کے ساتھ چلا تو گیا مگر اس کی ٹانگ مال کی ایسکلیٹر میں پھنس گئی۔ اب چونکہ پاکستان بھر میں لاکھوں ایسی ایسکلیٹرز موجود ہیں جن کے بٹن خراب ہیں اور وہ فوری طور پر روکی نہیں جاسکتی ہیں۔ یہی کچھ اس بچے کے ساتھ بھی ہوا اس کی ٹانگ پھنس گئی اور وہ معذور ہوگیا۔
بچے کا نام محمد زمان ہے جس کے والد نے بتایا کہ ایسکلیٹر کا بٹن خراب تھا، ہم نے کوشش کی کہ روک سکیں لیکن یہ ممکن نہ ہوسکا، اس پر شاپنگ مال کی انتظامیہ نے بھی روکنے کی کوشش نہ کی اور ہی کوئی ایمبولینس منگوائی۔ ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت سب کچھ کیا۔ میرا حکام سے مطالبہ ہے کہ شاپنگ مال کی انتظامیہ کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔