شدید گرمی کب سے ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشن گوئی کردی

image

کراچی میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 24 سے 28 مارچ تک شہر کا درجہ حرارت مزید گرم ہوجائے گا اور 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچے گا۔

محمکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آنے والے3 دنوں میں سمندر کی ہوا کا رخ جنوب مغربی ہوگا اور آب و ہوا گرم اور خشک رہے گی جبکہ چیف میٹرولوجست سردار سرفراز کے مطابق بھی 24 تا 28 مارچ تک شہر میں گرمی بڑھے گی۔ اس دوران شہریوں کو بلا ضرورت گھر سے نا نکلنے اور پانی زیادہ پینے کی ہدایات کی گئی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US