جہاز کے سفر کے دوران کسی مسافر کی موت ہوجائے تو ائیر ہوسٹس کسی کو اس بارے میں کچھ کیوں نہیں بتاتی اور اس کے ساتھ کیا کرتی ہے؟

image

ہوائی جہاز کا سفر کرنا بہت سے لوگوں کا خواب ہوتا ہے ۔ جبکہ کچھ لوگوں کا اپنے کام کے سلسلے میں ہوائی سفر اتنا زیادہ ہوتا ہے کہ ان کے لئے اس میں کوئی کشش باقی نہیں رہتی۔

ہوائی جہاز کا سفر آپ میں سے اکثر لوگوں نے کیا ہوگا لیکن جہاز کے سفر سے متعلق بہت سی ایسی چیزیں ہوں گی جن کا آپ کو علم نہیں ہوگا۔

اور شاید آپ نے ان کو کبھی جاننے کی کوشش بھی نہیں کی ہوگی۔ لیکن یہاں ہم آپ کو بتائیں گے کہ اگر جہاز میں کسی مسافر کی اچانک موت ہو جائے تو کیا ہوتا ہے، اس کے ساتھ کیا آپ جانتے ہیں کہ جہاز کے دو پائلٹ ہوتے ہیں اور دونوں کو علیحدہ علیحدہ خوراک دی جاتی ہے ۔اس کی وجہ کیا ہوتی ہے یہ ہم یہاں جانیں گے۔

سفر کے دوران کسی مسافر کی اچانک موت ہوجائے تو کیا ہوتا ہے؟

آپ سوچیں کہ آپ کہیں سفر کر رہے ہوں اور اس سفر کے دوران آپ کے ساتھی مسافر کا انتقال ہو جائے تو آپ کیا کریں گے۔ یقیناً آپ گھبرا جائیں گے، پریشان ہو جائیں گے۔ ایسی ہی کوئی صورتحال اگر جہاز کے عملے کو پیش آجائے تو وہ کیا کرنا پسند کریں گے۔

کیا اسی وقت اس مرنے والے مسافر کو الگ کسی جگہ رکھیں گے یا جہاز کی ایمرجنسی لینڈنگ کروائی جائے گی۔ اگر آپ یہ سب سوچ رہے ہیں تو ایسا کچھ نہیں ہے بلکہ اگر ایسا کچھ ہوجائے تو سب سے پہلے جہاز کے عملے کی کوشش ہوتی ہے کہ دوسرے مسافروں تک یہ بات نہ پہنچے اور ان کو اس بات سے بے خبر رکھا جائے تاکہ افراتفریح نہ پھیلے۔ کیونکہ اگر لوگوں کو یہ پتہ چلے کہ ان کے درمیان کوئی ڈیڈ باڈی موجود ہے تو شاید بھگدڑ مچ جائے گی۔

اور اس سے جہاز کا بیلنس بگڑنے کا بھی خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔ اسی لئے اس بات سے لوگ خوفزدہ نہ ہوں اس کے لئے مرنے والے مسافر کو آرام سے اسی کی سیٹ پر بیٹھا رہنے دیا جاتا ہے۔ اور جب جہاز لینڈ کر جاتا ہے تو اس کو وہاں سے نکالا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ بعض اوقات کسی مسافر کی طبیعت خراب ہوتی ہے، اس کو طبی امداد دی جاتی ہے اوراس طبی امداد کے دوران اس کی موت واقع ہو جاتی ہے۔ ایسے میں مسافروں سے چھپانا مشکل ہو جاتا ہے۔ تو ایسی صورتحال میں اس ڈیڈ باڈی کو علیحدہ کیبن میں لے جا کر رکھا جاتا ہے تاکہ مسافروں میں خوف نہ پھیلے، اور وہ پرسکون رہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US