رمضان المبارک میں دفاتر کی چھٹی کب ہوگی؟ نئے اوقات کار سامنے آ گئے

image

رمضان کے قریب آتے ہی جو چیز سب سے اہم ہوتی ہے وہ ہے دفتری اوقات، جو کہ ہر روزے دار کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

دنیا بھر میں رمضان کی آمد سے قبل ہی رمضان کے دفتری اوقات جاری کر دیے جاتے ہیں جن پر سرکاری طور پر عمل درآمد کیا جاتا ہے، اس دوران ملازمین اور ورکرز کے لیے سکھ کا سانس ملتا ہے۔

کویتی حکومت کی جانب سے رمضان میں دفتری اوقات جاری کر دیے گئے ہیں، جس کے مطابق صبح 10 بجے سے لے کر سہ پہر 3 بجے تک دفاتر کھلے ہوں گے جبکہ اس دوران سرکاری کام بھی کیے جا سکیں گے، لیکن 3 سے اوپر ہوتے ہی ہر کوئی اپنے اپنے گھر کو جانے کی جلدی میں ہوگا۔

سعودی عرب میں قانون کے مطابق دفتری اوقات مقرر کیے جاتے ہیں، آرٹیکل 98 کے مطابق تمام مسلمان دن میں صرف 6 گھنٹے ہی کام کرسکتا ہے جبکہ ہفتے میں 36 گھنٹے۔

جبکہ گزشتہ سال پاکستان میں بھی کویت کی طرح صبح 10 سے سہر پہر 3 بجے تک دفتری اوقات مقرر کیے تھے، البتہ جمعے کے دن 10 سے دوپہر 1 بجے تک۔

دوسری جانب غیر مسلم ممالک میں مسلمان نوکری کے دوران ہی روزہ افطار کرتے ہیں، بھارت سمیت ایسے کئی ممالک موجود ہیں جہاں روزے دار اپنا روزہ دوران کام ہی افطار کر رہے ہوتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US