ڈبل روٹی کا پہلا ٹکڑا زیادہ پکا ہوا کیوں ہوتا ہے؟ عام استعمال کی چیزوں کے بارے میں حیرت انگیز سچ

image

روزمرہ کی عام سی چیزوں میں ہی اکثر اتنے اسرار چھپے ہوتے ہیں کہ کبھی تو ہم انھیں نوٹس نہیں کرتے اور کبھی غور کر بھی لیں تو نظر انداز کردیتے ہیں۔ آج ہم چند ایسی ہی چیزوں کے بارے میں بات کریں گے اور بتائیں گے آپ کو ان کے دلچسپ حقائق۔

ڈبل روٹی کا پہلا ٹکڑا

ڈبل روٹی ایک لوف کہ صورت میں بیک کی جاتی ہے اس لیے اس کا اوپری حصہ براہ راست تیز درجہ حرارت کی وجہ سے زیادہ پک جاتا ہے اور گہرے براؤنکا ہوجاتا ہے۔ کچھ لوگوں کو یہ حصہ بالکل پسند نہیں ہوتا لیکن کچھ لوگوں کو خاص طور پر ڈبل روٹی کا یہی حصہ مرغوب ہوتا ہے

شیف کی ٹوپی

باورچی ہمیشہ کھانا پکاتے ہوئے سفید بڑی سی ٹوپی پہنتے ہیں جس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ لوگ انھیں دور سے بھی پہچان لیں اس کے علاوہ کھانا پکاتے ہوئے ان کے بال نہ گریں۔ آپریشن کرتے ہوئے سرجن بھی اسی مقصد کے لئے سر پر ٹوپی پہنتے ہیں۔

بیسن میں سوراخ کیوں ہوتا ہے؟

بیسن میں منہ دھوتے ہوئے آپ نے ایک سوراخ دیکھا ہوگا جو بظاہر ہمارے کسی کام کا نہیں۔ لیکن یہ چھوٹا سا سوراخ ایک تو بیسن سے اضافی پانی خارج کرنے میں مدد دیتا ہے اور دوسرا اس سوراخ سے ہوا بھی گزرتی ہے جس سے بیسن میں ناگوار بو نہیں ٹھہرتی۔

کی بورڈ کے نشان

ٹائپنگ کے دوران اکثر ہم کی بورڈ دیکھنے کی بجائے مسلسل اسکرین کی جانب دیکھ رہے ہوتے ہیں۔ کی بورڈز میں "F" اور "J" اور میں یہ دو ابھار اس لئے ہوتے ہیں کہ بغیر دیکھے بھی انگلیاں ٹائپنگ کے دوران الفاظ کی جگہ کا اندازہ لگا سکیں۔

ٹوتھ پک کے ڈیزائن

اکثر ٹوتھ پکس میں ڈیزائن بنے ہوتے ہیں لیکن یہ صرف ٹوتھ پکس کو خوبصورت بنانے کے لئے نہیں ہوتے۔ بلکہ ان کا مقصد ٹوتھ پکس کو استعمال کے بعد کھڑا رکھنا ہوتا ہے تاکہ وہ میز سے نہ ٹکرائیں-


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US