سرکاری اداروں کا حکومت پر بڑھتا مالی انحصار قومی خزانے کیلیے سنگین خطرہ

image

سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ کی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سرکاری اداروں کا حکومت پر بڑھتا مالی انحصار قومی خزانے کیلیے شدید خطرات پیدا کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سود سمیت سرکاری اداروں کے مجموعی قرضے ساڑھے 9 کھرب روپے سے تجاوز کرچکے ہیں۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پاور سیکٹر کا قرض 2.4 ٹریلین روپے تک پہنچ چکا ہے جبکہ گردشی قرضہ 4.9 ٹریلین روپے کی خطرناک سطح پر ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اداروں کو کریڈٹ، مارکیٹ اور آپریشنل خطرات کا سامنا ہے۔ ناقص گورننس اور سیاسی مداخلت کے باعث ان اداروں کی کارکردگی شدید متاثر ہو رہی ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ سبسڈیز کی بروقت ادائیگی نہ ہونے سے اداروں کی مالی حالت مزید بگڑ رہی ہے۔ رپورٹ میں کریڈٹ رسک مینجمنٹ کے نظام کو مضبوط بنانے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی ری اسٹرکچرنگ پر بھی زور دیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US