محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی افواہیں مسترد کر دیں

image

محکمہ موسمیات نے 16 سے 25 جنوری کے دوران شدید سردی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کسی غیر معمولی یا ریکارڈ توڑ سردی کی لہر کا کوئی امکان نہیں۔

پی ایم ڈی کے مطابق موسمیاتی ماڈلز سے ظاہر ہوتا ہے کہ آئندہ دنوں میں درجہ حرارت مجموعی طور پر معمول کی حد میں رہے گا جبکہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی شدید سردی کی پیشگوئیاں گمراہ کن اور غیر تصدیق شدہ ہیں۔ محکمہ موسمیات نے واضح کیا کہ ریکارڈ توڑ یا تاریخی سردی سے متعلق کوئی پیشگوئی جاری نہیں کی گئی۔

محکمہ موسمیات نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف سرکاری موسمیاتی اطلاعات، وارننگز اور ایڈوائزریز پر ہی انحصار کریں اور غیر تصدیق شدہ موسمی معلومات پھیلانے سے گریز کریں۔

پی ایم ڈی کے مطابق ملک بھر میں شدید یا وسیع پیمانے پر غیر معمولی سردی کا کوئی امکان نہیں۔ آج کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US