افطار اور رمضان میں کیا چیز لازمی ہوگی؟ سعودی عرب نے مساجد پر بڑی پابندی عائد کر دی

image

رمضان المبارک کے آنے سے پہلے ہی سعودی حکومت کی جانب سے چند ایسے احکامات دیے گئے ہیں جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔

سعودی حکومت کی جانب سے تمام مساجد میں نماز کی براہ راست نشریات پر پابندی عائد کر دی ہے، رمضان کے مقدس مہینے میں مساجد کے اندر امام مسجد اور نمازیوں کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے پر پابندئ عائد کر دی گئی ہے۔

اس صورتحال میں پاکستانیوں کا کیا ہوگا کیونکہ سعودی عرب کی مقدس مساجد میں پاکستانی تو سیلفیز اور تصاویر بنانے سے باز نہیں آتے ہیں۔

دوسری جانب مساجد میں افطار کرانے والوں کے لیے احکامات جاری کیے گئے ہیں جس کے مطابق افطاری کرانے سے پہلے اجازت درکار ہوگی۔ جبکہ این جی اوز افطاری روزے داروں تک امام مسجد کے ذریعے ہی پہنچا سکیں گے۔

افطار پارٹیز کے حوالے سے کہنا تھا کہ افطار پارٹیز سے پہلے بھی احکامات پر عمل درآمد لازمی ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US