والدین نے 6 بچوں کو پالا لیکن آپ لوگ ایک ماں باپ کو نہیں سنبھال سکتے ۔۔ والدین کو چھوڑنے پر عدالت نے 6 نافرمان بیٹوں کو کیا سزا سنائی؟

image

والدین ساری زندگی اپنی اولاد کی پرورش اور ان کی کامیابی کے لیے دعائیں کرتے ہیں لیکن بدلے میں اولاد ان کے ساتھ وہ سلوک کرتی ہے کہ انسانیت بھی شرما جائے۔

پاکستان میں بوڑھے اور بے سہارا والدین کے لیے اب حکومت کی جانب سے خاطر خواہ اقدامات شروع کیے جانے لگے ہیں۔

وہیں دوسری جانب اب عدالت کی جانب سے بوڑھے والدین کے لیے نئی ہدایت جاری کی گئی ہے کہ اب ہر ماہ کی 26 سے 28 تاریخ تک تمام بیٹوں سے تین ہزار روپے لے کر والدین کے گھر پہنچائے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں بوڑھے والدین کو بے سہارا چھوڑنے پر6 بیٹوں کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ایس ایچ او پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بیٹوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے اور آپ انہیں بغیر ہتھکڑیوں کے یہاں پیش کر رہے ہیں۔

جسٹس روح الامین نے کہا کہ بیوی اور پڑوسیوں کا بھی حق ہوتا ہے لیکن ماں باپ کا حق سب سے زیادہ ہوتا ہے۔جسٹس اشتیاق ابراہیم نے بیٹوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ایک کمرے کے گھر میں والدین نے 6 بچوں کو پالا لیکن آپ لوگ ایک ماں باپ کو نہیں سنبھال سکتے۔دوران سماعت کمرہ عدالت میں بوڑھے والدین کیساتھ ساتھ وکلا اور اسٹاف بھی آبدیدہ ہوگیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US