سوشل میڈیا پر دلچسپ اور منفرد خبریں تو بہت دیکھی ہوں گی مگر ایک خبر ایسی ہے جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
کراچی عام طور پر اپنے علاقوں کے منفرد ناموں کی وجہ سے جانا جاتا ہے، چاہے پھر ناگن چورنگی ہو یا پھر ڈسکو موڑ، یا پھر بھینس کالونی۔
صرف یہی نہیں بلکہ کنواری کالونی، دنبہ گوٹھ، کالا پل، اللہ والی چورنگی، بندر روڈ اور کئی ایسے نام جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔
لیکن اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایک اور نام سامنے آیا ہے اور وہ نام بھی اپنی نوعیت کا منفرد اور دلچسپ نام ہے۔
کراچی میں سہراب گوٹھ اور آلاصف اسکوائر پر بننے والی چورنگی کو گوگل پر ایک منفرد نام دے دیا گیا ہے۔
منہوس چورنگی کے نام سے موجود یہ چورنگی سب کی توجہ بھی حاصل کر رہی ہے اور صارفین کے تجسس کا باعث بھی بن رہی ہے کہ یہ نام پڑا کیوں؟
دراصل یہ چورنگی ایک ایسے مقام پر واقع ہے جہاں سے ہیوی ٹریفک سمیت ہر قسم کے ٹریفک کا گزر ہوتا ہے، اس چورنگی سے پہلے یہاں ایک کٹ ہوتا تھا جہاں سے مسافر یوٹرن لیا کرتھے تھے۔
مگر اب روڈ اور چورنگی کی تعمیر کے بعد یہاں کا ماحول ہی بدل گیا ہے اور صرف ماحول ہی کیوں بلکہ نام بھی بدل گیا ہے۔
عین ممکن ہے کہ زیادہ ٹریفک حادثات کی وجہ سے یہ چورنگی منہوس چورنگی کے نام سے جانی جاتی ہے۔