مشہور سیاست دان چوہدری نثار علی خان کی بیٹی کون ہے؟ ان کی فیملی میں کون کون ہے جانیے ان سے متعلق دلچسپ معلومات

image

سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر دیکھی ہوں گی جس میں مشہور سیاست دانوں سے متعلق بہت سی معلومات موجود ہوتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

پاکستان کے سینیر سیاست دان چودھری نثار علی خان کا شمار ان چند سیاست دانوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے نظریے اور بیانیے کو کسی صورت دبنے نہیں دیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں وزیر داخلہ کے عہدے پر رہنے والے چوہدری نثار علی خان جولائی 1954 کو پیدا ہوئے، چودھری نثار علی خان ویسے تو اپنے سیاسی کیرئیر میں اپنی نوعیت کے دلچسپ سیاست دان رہے ہیں لیکن 2013 سے 2018 کے دوران وہ توجہ کا مرکز بنے رہے۔

کراچی آپریشن، ایم کیو ایم اور ن لیگ کے درمیان تناؤ، ڈان لیکس، پانامہ لیکس سمیت کئی ایشوز پر چوہدری نثار علی خان اپنے موقف اور بیانیے کی وجہ سے متوجہ ہوئے۔

اسلام آباد میں جب کبھی سابق وزیر داخلہ پریس کانفرنس کرتے تو سب کی توجہ حاصل کر لیتے تھے، صرف سیاست ہی نہیں بلکہ میڈیا کے حوالے سے بھی چوہدری نثار کافی مشہور ہوئے، ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں بھی چوہدری نثار کو شامل ہونا پڑا تھا جس کی وجہ سے کچھ حد تک میڈیا کے ایک حصے نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

1985 سے روالپنڈی کی نمائندگی کرنے والے چوہدری نثار 2008 سے 2013 تک قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے عہدے پر رہ چکے ہیں۔

1980 میں جنرل ضیاء الحق کے دور میں چوہدری نثار علی خان محمد نواز شریف کے کافی قریب ہو گئے تھے یہی وہ وقت تھا جب ن لیگ اور چوہدری نثار کے درمیان قربتیں بڑھنےلگیں۔

2018 کے بعد ن لیگ اور چوہدری نثار میں دوریاں پیدا ہو گئی تھیں، ڈان لیکس پر ن لیگ اور چوہدری نثار میں اختلافات پیدا ہوئے تھے۔ جس کے بعد چوہدری نثار نے 2018 کے الیکشن میں آزاد امیدوار کے طور پر این اے 59 اور 62 سے کھڑے ہوئے تھے۔

چوہدری نثار کا خاندانی پس منظر بھی سیاسی حیثیت رکھتا ہے۔ چوہدری نثار علی خان اپنے حلقے میں متحرک رہنے اور اپنے اخلاق کی بدولت سب میں مشہور ہیں۔

چوہدری نثار کے بچے بھی انہیں ہر موقع پر سپورٹ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ بیٹے تیمور علی خان والد کے کندھے سے کندھا ملا کر انہیں سپورٹ کر رہے ہیں، ہر موقع پر سیاسی اور سماجی محفل میں والد کا بازو بن کر سامنے آتے ہیں۔ تیمور بھی سیاست میں آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

دوسری جانب چوہدری نثار علی خان کی بیٹی نتاشہ نثار پاکستان کا فخر بن گئی ہیں۔ ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان ویمنز باسکٹ بال ٹیم میں نتاشہ نثار بھی شامل تھیں۔ 2016 میں منعقد ان کھیلوں میں نتاشہ نے نہ صرف ملک کا نام روشن کیا بلکہ والد کے لیے فخر کا باعث بنیں۔

چوہدری نثار علی خان اپنی بیٹیوں کو ہر طرح سے سپورٹ کرتے دکھائی دیتے ہیں، والد نے بیٹی کو سپورٹس کے میدان بھی ہر لمحہ سپورٹ کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بیٹی آج اپنے ہنر کی بدولت جانی جاتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US