سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر دیکھی ہوں گی جس میں دلچسپ اور منفرد معلومات موجود ہوتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی بلی کے بارے میں بتائیں گے جو کہ سب کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی بلی کی ویڈیو وائرل ہے جس میں بلی اور ایک گائے کو دیکھا جا سکتا ہے جس کا مالک دودھ دھو رہا تھا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلی بھی غیر معمولی طریقے سے بیٹھ کر گائے کے مالک کو جو کہ دودھ دھو رہا تھا اسے تک رہی ہے۔
عین ممکن ہے کہ یہ بلی روز دودھ پینے آتی ہو یا پھر گھر ہی کی بلی ہو، جو کہ مالک کے ساتھ رہتی ہو۔ بہر حال جس طرح اس بلی نے دودھ کے لیے جتن کیے وہ سب کی توجہ حاصل کر گئے۔
بلی پہلے تو دو ٹانگوں پر بیٹھ گئی اور پھر مالک کو ٹانگ مار کر بتانا چاہ رہی تھی کہ مجھے بھی دودھ پینا ہے۔ بلی تک رہی تھی کہ مالک خود دودھ کے لیے پوچھے گا مگر جب کامیاب نہ ہوئی تو مالک کو اپنی طرف متوجہ کرنا شروع کیا۔
آخر کار بلی اپنے مقصد میں کامیاب ہو گئی اور دودھ مل ہی گیا۔