خاتون نے ایمبولینس میں 3 بچوں کو بیک وقت جنم دے دیا

image

پشاور میں ایک اور خاتون کے ہاں ببیک وقت 3 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ پشاور کے علاقے لکی مروت میں ایک خاتون کو ایمبولینس میں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ اچانک راستے میں ہی 3 بچوں کی پیدائش ہوگئی۔ ڈاکٹروں کی اطلاعات کے مطابق تینوں بچے اور ماں بالکل صحت مند ہیں۔

نیوز ایجنسی کے مطابق پشاور کی تحصیل نورنگ کی رہائشی حاملہ خاتون کو نورنگ اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ خاتون نے راستے میں ہی ایمبولینس میں تین بچوں کو جنم دے دیا۔ خاتون کے ہاں تین بیٹوں کی پیدائش پر گھر والے بھی خوش ہیں اور ایمبولینس کا عملہ بھی۔ پیدائش کے بعد بچوں کو ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US