ضلع خیبر وادی تیراہ کے متاثرین کے ساتھ غیر مقامی افراد کی رجسٹریشن کا انکشاف

image

خیبر کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق وادی تیراہ میدان سے نقل مکانی کا عمل بدستور جاری ہے جبکہ پائندہ چینہ میں قائم رجسٹریشن مرکز پر متاثرہ خاندانوں کی رجسٹریشن کا عمل بھی جاری ہے۔

انتظامیہ کے مطابق گزشتہ چار روز کے دوران تقریباً 2 ہزار 400 خاندانوں کی بائیومیٹرک تصدیق، بینک اکاؤنٹس اور موبائل سمز کا اجرا کیا جا چکا ہے۔

ضلعی حکام کا کہنا ہے کہ وی سی چیئرمینز اور پولیو ڈیٹا کے مطابق وادی تیراہ میدان میں مجموعی طور پر 19 ہزار 100 خاندان مقیم تھے۔ تاہم پشاور، بازار زخہ خیل اور باڑہ سے بھی افراد کی بڑی تعداد رجسٹریشن کے لیے پائندہ چینہ پہنچ رہی ہے، جس کے باعث شدید رش اور اصل متاثرین کی حق تلفی ہو رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US