حکومت سپر اسپیڈ سے نکل کر ونڈر بوائے کی تلاش میں ہے، بیرسٹر گوہر

image

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیا سال شروع ہوچکا ہے مگر ملک کے مسائل جوں کے توں موجود ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سہیل آفریدی کا دورۂ سندھ مجموعی طور پر مثبت رہا، تاہم سندھ حکومت کا آخری دن کا رویہ جمہوری اقدار کے منافی تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کو ٹوپی اور اجرک جیسی ثقافتی روایات کا بھی خیال رکھنا چاہیے تھا۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ حکومت اب سپر اسپیڈ سے نکل کر ونڈر بوائے کی تلاش میں ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر اپوزیشن لیڈر کے نوٹیفکیشن کا اجرا کرے، کہیں ایسا نہ ہو کہ حکومت خود ہی ”ہوم الون“ کا شکار ہوجائے۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US