پیر ودھائی جنرل بس اڈا ختم کرنے کا فیصلہ، پبلک ٹرانسپورٹ رنگ روڈ منتقل ہوگی

image

راولپنڈی میں بڑھتے ٹریفک مسائل کے حل کے لیے پیر ودھائی جنرل بس اسٹینڈ کو ختم کرنے اور تمام پبلک ٹرانسپورٹ کو رنگ روڈ منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ منصوبے کے تحت اسلام آباد کی سبزی منڈی، فیض آباد، 26 نمبر چونگی اور دیگر تمام بس اڈے بھی رنگ روڈ پر شفٹ کیے جائیں گے۔

انتظامیہ کے مطابق شہر کے اندر ہیوی ٹرانسپورٹ کے داخلے پر مکمل پابندی عائد ہوگی، جبکہ پیر ودھائی سے راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں کے لیے لوکل بس سروس شروع کی جائے گی۔ اس بس سروس کا کرایہ 20 سے 50 روپے تک مقرر کیا گیا ہے، جس کے ذریعے مسافر ایک ہی بس میں مختلف علاقوں تک سفر کر سکیں گے۔

پنجاب، پشاور اور آزاد کشمیر سے آنے والی ٹریفک کے لیے الگ الگ پوائنٹس قائم کیے جا رہے ہیں، جبکہ رنگ روڈ کو موٹر وے اور جی ٹی روڈ سے منسلک کیا جائے گا تاکہ ٹریفک کی روانی بہتر بنائی جا سکے۔

حکام کے مطابق یہ منصوبہ شہر میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے، شہریوں کو سہولت فراہم کرنے اور پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے ایک جامع حکمتِ عملی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US