“جب مہجبین شیر اپنا بچہ صوبائی اسمبلی میں لے کر گئی تھیں تب مرد ساتھیوں نے ان کا بہت مذاق اڑایا تھا جو بہت دکھ کی بات ہے لیکن اس کے بعد لوگوں نے ان کا ساتھ دیا جس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ انسان جب کوئی قدم اٹھاتا ہے تو اسے رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن پھر وہ کامیاب ہوجاتا ہے“
یہ کہنا ہے اے ایس پی عائشہ بٹ کا جو سی ایس ایس کے بعد صوبہ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں اپنی 8 ماہ کی ننھی سی بیٹی کے ساتھ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہی ہیں۔ حال ہی میں عائشہ کی اپنی بیٹی سنیعہ خان کے ساتھ کام کرتے ہوئے تصویر وائرل ہوئی جس کے بعد انھوں نے غیر ملکی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے ورکنگ وومن کی پریشانیوں کا ذکر کیا۔
بچوں کو کام پر ساتھ لانی والی مشہور مائیں
ایک ماں ہونے کے ساتھ ورکنگ وومن ہونا صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں خواتین کے لئے مشکل ہے کیوں کہ خواتین کو ناصرف گھریلو ذمہ داریاں پوری کرنی ہوتی ہیں بلکہ بحیثیت ماں اپنے بچے کی پرورش کے لئے لمحہ لمحہ اس کے ساتھ رہنا پڑتا ہے۔ ایسے میں اگر بچوں کو کام کی جگہ پر ساتھ لایا جائے تو ساتھی منہ بناتے ہیں اور ایسی خواتین کو گھر بیٹھنے کا مشورہ بھی دیتے ہیں۔ البتہ حال ہی میں ایسی بہت سی خواتین سامنے آئی ہیں جنھوں نے کام کی جگہ پر بچوں کو ساتھ لاکر ایک نئی مثال قائم کی۔
جیسنڈا آرڈرن
جیسنڈا آرڈرن کو کون نہیں جانتا۔ نیوزی لینڈ کی خاتون وزیرِ اعظم اور اپنی انسانیت دوستی کی وجہ سے وہ ہر جگہ ہی مشہور ہیں۔ جیسنڈا اپنی چند ماہ کی بیٹی کے ساتھ نہ صرف آن لائن لائیو ایونٹس میں شرکت کرتی ہیں بلکہ یو این کی جنرل اسمبلی میں اپنی بیٹی کے ساتھ خطاب بھی کرچکی ہیں۔
لیسیا روزنزولی
جیسنڈا آرڈرن کو کون نہیں جانتا۔ نیوزی لینڈ کی خاتون وزیرِ اعظم اور اپنی انسانیت دوستی کی وجہ سے وہ ہر جگہ ہی مشہور ہیں۔ جیسنڈا اپنی چند ماہ کی بیٹی کے ساتھ نہ صرف آن لائن لائیو ایونٹس میں شرکت کرتی ہیں بلکہ یو این کی جنرل اسمبلی میں اپنی بیٹی کے ساتھ خطاب بھی کرچکی ہیں۔
بسمہ معروف
چند دن پہلے سوشل میڈیا پر ہل چل مچانے والی بسمہ معروف پاکستان کی ایک ایسی کرکٹر ہیں جو اپنی بیٹی کو اسٹیڈیم میں بھی ساتھ لائیں اور میچ کھیلا۔ میچ کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کی خواتین نے بسمہ اور ان کی بیٹی کے ساتھ خوب تصاویر بنوائیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔