بجلی چلی گئی تو فریج بند ہونے کی فکر نہ کریں۔۔ بس یہ سستی چیز لائیں جو فریج کی ٹھنڈک کو رکھے برقرار اور چیزوں کو خراب ہونے سے بچائے

image

گرمیوں میں لائٹ جانے کا مسئلہ بہت بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ سے فریج میں رکھا ہوا گوشت، دودھ، دہی یا سبزی اور پھل خراب ہوجاتا ہے۔ آج ہم آپ کو چند ایسے طریقے بتائیں گے جن سے آپ لایٹ جانے کے باوجود فریج کی کولنگ کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔

کمپریسر ٹھنڈا رکھنے سے کولنگ میں اضافہ ہوتا ہے

فریج میں سب سے اہم چیز ہوتا ہے کمپریسر جو بار بار گرم ہوجاتا ہے۔ ڈیپ فریزر میں کمپریسر کے پاس ایک پنکھا موجود ہوتا ہے جو اسے ٹھنڈا رکھتا ہے لیکن فریج میں یہ موجود نہیں ہوتا۔ بازار میں 30،35 روپے کے چھوٹے سے پنکھے ملتے ہیں جن کو کمپریسر ٹھنڈا کرنے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے اور اس کا طریقہ آپ کو نیچے دی گئی ویڈیو میں بتایا جارہا ہے۔ کمپریسر کام کرتے ہوئے زیادہ گرم نہیں ہوگا تو اپنی بھرپور طاقت سے کولنگ کرے گا اور برف جمائے گاجو لائٹ جانے کے بعد اگر فریج بار بار نہ کھولا جائے تو بھی فریج میں موجود رہے گی اور چیزیں خراب نہیں ہوں گی۔ ویڈیو میں موجود اس پنکھے کو سولر بیٹری سے بھی چلایا جاسکتا ہے کیونکہ یہ بہت کم بجلی لیتا ہے۔

جلدی خراب ہونے والی چیزیں فریزر میں رکھیں

دودھ، دہی اور گوشت جلدی خراب ہوتے ہیں اس لئے ان کو فریزر میں رکھیں جہاں برف جمی ہونے کی وجہ سے کولنگ

دیر تک رہتی ہے۔

کولرز اور آئس باکس

احتیاطاً آئس باکس اور کولرز ضرور رکھیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں مہنگی اشیاء کو محفوظ رکھا جاسکے

ایک اہم ٹپ یہ ہے کہ فریج کو بار بار نہ کھولا جائے اس سے بجلی کی موجودگی میں بھی فریج کی کولنگ متاثر ہوتی ہے اور نئے سرے سے ٹھنڈک پیدا کرنے کے لئے فریج زیادہ بجلی لیتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US