گھر میں بچے کی پیدائش ہو تو سب ہی خوشی سے پاگل ہو جاتے ہیں مگر چھوٹے بچوں کی پیدائش کے بعد ان کی صحت سے متعلق کئی مسائل بھی دیکھنے کو ملتے ہیں۔
اسی قسم کا ایک مسئلہ ان والدین کے ساتھ بھی پیش آیا جو بچے کی پیدائش پر خوش تو بہت ہوئے مگر کچھ دنوں بعد انہیں معلوم ہوا کہ بچہ صحیح سے دودھ نہیں پی پاتا، مگر اس کی وجہ انہیں معلوم نہیں ہو پا رہی تھی۔
یہ واقعہ بھارت کی ریاست گرکات میں پیش آیا۔ جہاں ایک ماہ کے بچے کے منہ میں 7 دانت ہونے کا انکشاف ہوا۔ تو والدین بچوں کے ڈاکٹر کے پاس نومولود کو لے گئے۔
جہاں معلوم ہوا کہ بچے کے منہ میں سفید ٹشو ہیں جس کے بعد انہیں ڈاکٹر میت رامتری کے پاس بھیج دیا گیا۔ مزید یہ کہ اب ڈاکٹر رامتری نے بھی بچے کا معائنہ کیا اور دودھ نہ پینے کی وجہ ان 7 دانتوں قرار دے دیا۔
اس کے علاوہ ڈاکٹر صاحب نے فوراََ ان دانتوں کا آپریشن کیا کیونکہ اگر ایسا کرنے میں تھوڑی بھی دیر کرتے تو یہ دانت ٹوٹ کے سانس کی نالی میں پھنس جاتے جس سے معصوم بچے کی جان کو خطرہ ہوتا۔
واضح رہے کہ دانتوں کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹر میت رامتری کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن دو مرحلوں میں کیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں 4 اور دوسرے مرحلے میں 3 دانتوں کا نکالا گیا۔
آگے بڑھتے ہیں اور آ پ کو بتاتے ہیں کہ کئی مرتبہ نومولود کے دانتوں کا اوپری حصہ دیکھائی دیتا ہے لیکن یہ دانت کچھ وت تک بڑھتے نہیں لیکن اس بچے کے کیسے میں دانت بالکل باہر آچکے تھے یعنی کہ دانت بڑھ رہے تھے۔ لیکن یاد رہے کہ یہ بالکل ایک حیاتیاتی نظام ہے۔