نام آپ کی شناخت میں اہم کردار ادا کرتا ہے جس سے آپ کی پہچان ظاہر ہوتی ہے۔ نام سے آپ کی شخصیت پر بہت اثر پڑتا ہے۔
دنیا میں کئی ایسے افراد موجود ہیں جن کے والدین نے ان کے عجیب اور منفرد نام رکھے۔ آج ہم جانیں گے دنیا کے انوکھے ناموں کے متعلق جانیں گے ، ایسے نام جو سن کر ہی آپ دنگ رہ جائیں گے۔
1- ABCDEF GHIJK ZuzuABCDEF GHIJK Zuzu
اس منفرد نام والے بچے کا تعلق انڈونیشیا سے ہے جس کی عمر 13 برس ہے۔ 21 اکتوبر 2020 کو اس لڑکے کی کورونا ویکسینیشن کے دوران نام کا پتہ چلا جو کہ ABCDEF GHIJK Zuzu ہے۔ یقیناً یہ نام دیکھ کر آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آرہا ہوگا۔
طالب علم کے نام کے حروف F اور G کے درمیان فاصلہ بھی موجود ہے۔ان کے والد نے کہا کہ ان کے ذہن میں یہ خیال آیا کہ وہ اپنے بیٹے کو مصنف بننے کے خواب کی وجہ سے منفرد نام دیں۔
2- ایک ہزار حروف کے نام والی بچی
ایک امریکی خاتون نے کچھ انوکھا کرنے کے لیے اپنی بیٹی کا طویل ترین نام رکھ دیا جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے طویل نام ہے۔
خاتون کا نام ساندرا ہے جن کی بیٹی کی پیدائش 12 ستمبر 1984 میں ہوئی جس وقت ان کے خاوند نے بچی کا پیدائشی سرٹیفکیٹ پر نام Rhoshandiatellyneshiaunneveshenk Koyaanisquatsiuth Williams درج کروایا۔
خاتون نے اپنی بیٹی کا 38 الفاظ پر مشتمل درمیانی نام بھی رکھا جس کے بعد بچی کو اہلخانہ نے مختصر نام جیمی سے پکارنا شروع کیا۔
3- فیسبک (Facebook)
فیسبک ہم استعمال تو کرتے ہیں لیکن دنیا میں ایک لڑکی ایسی ہے جس کا نام ہی فیسبک ہے۔ اس لڑکی کا نام مصر میں رکھا گیا۔ بچی کے والد نے فیس بک کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بیٹی کا نام فیسبک رکھ دیا تھا۔
4- بیٹ مین بِن سپر مین
سپرمین اور بیٹ مین کی فلمیں دنیا بھر میں مقبول ہیں جنہیں ہر کوئی شوق سے دیکھتا ہے۔ لیکن ایک ایسا لڑکا سنگاپور سے سامنے آیا ہے جس نے اپنا نام ان دونوں سپر ہیروز کو ملا کر رکھا۔ اس لڑکے کا نام بیٹ مین بن سپر مین ہے۔ اس کا یہ نام 2008 میں بہت مقبول ہوا۔ بیٹ مین بن سپر مین نام کا یہ آدمی بعد میں ایک مجرم بن گیا تھا جسے چوری کرنے کی صورت میں 3 سال قید کی سزا ہوگئی تھی۔
5- گوگل (Google) نامی بچہ
فیسبک نام کے بچی کا تو ذکر کر چکے یہاں گوگل کے نام کا بھی ایک بچہ موجود ہے جس کے والد نے خاص طور پر اس کے لیے اس نام کا انتخاب کیا۔ گوگل کے والد کو گوگل استعمال کرنے کا بہت شوق تھا جس کے باعث انہوں نے اپنے بیٹے کا یہی رکھ دیا۔