جہاز میں کھانے کا ذائقہ کیوں نہیں ہوتا اور جہاز میں کھانا کیسے بنتا ہے؟ چند دلچسپ معلومات جن کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں

image

اگر آپ نے جہاز پر سفر کیا ہوگا تو اس میں ملنے والے خوش شکل کھانے کے ذائقے نے آپ کو شاید کافی مایوس کیا ہو۔ کیوں کہ جتنا اچھا وہ دیکھنے میں لگتا ہے اتنا بھلا ذائقہ نہیں ہوتا۔ لیکن ایسا کیوں ہے؟ اس کے علاوہ جہاز پر دنیا بھر سے مختلف ثقافتوں کے لوگ آتے ہیں جن کے لیے کھانا زمین سے ہزار فٹ کی بلندی پر جہاز میں ہی بنایا جاتا ہے۔ آئیے آج کے آرٹیکل میں ہم ان تمام پہلوؤں پر بات کرتے ہیں اور اپنے قارئین کو یہ جہاز میں کھانا پکانے کے عمل کے بارے میں دلچسپ باتیں بتاتے ہیں۔

جہاز پر کھانے کا ذائقہ کیوں محسوس نہیں ہوتا

اس حوالے سے آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائیکالوجی کے ماہر چارلس سپینز کا کہنا ہے کہ جہاز پر کھانے کا ذائقہ محسوس نہ ہونے کی 3 وجوہات ہوسکتی ہیں۔ جن میں سے ایک نمی کا کم تناسب، دوسرا ہوا کا کام دباؤ اور تیسرا جہاز کا بہت زیادہ شور جو ذائقے کی حس پر اثر انداز ہوتا ہے.

کیا جہاز میں تازہ کھانا پکتا ہے؟

عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ شاید جہاز میں فروزن فوڈ رکھا جاتا ہوگا لیکن ماہرین اس نظریے کی تردید کرتے ہیں۔ جہاز پر کھانا بنانے والوں کا کہنا ہے کہ 95 فیصد جہاز میں تازہ کھانا پکایا جاتا ہے۔

مختلف ورائٹی

چونکہ دنیا بھر سے مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے لوگ جہاز میں سفر کرتے ہیں اس لئے خیال رکھا جاتا ہے کہ سب کے لئے کھانے میں پیٹ بھرنے کی کوئی چیز موجود ہو جیسے جو لوگ گوشت نہیں کھاتے ان کے لئے سلاد یا سبزی کی کوئی ڈش موجود ہوتی ہے۔

جہاز میں کھانا پیک کرکے کیوں دیا جاتا ہے؟

ہمیشہ نہیں لیکن زیادہ تر کھانا دیتے ہوئے اسے پیک کردیا جاتا ہے کیونکہ جہاز کے اندر کافی جراثیم ہوتے ہیں جن سے کھانے کو بچانے کے لئے ان پر پلاسٹک کی تہہ چڑھادی جاتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts