مشہور سیاست دانوں کی تصویروں والے یہ کپڑے اتنے مشہور کیوں ہیں اور ان کی قیمت کیا ہے؟

image

اس وقت سیاست کے میدان میں دنگل چل رہا ہے، سیاست کے اتار چڑھاؤ میں ہر روز ایک نیا معرکہ دیکھنے کو ملتا ہے ۔ ایسے میں ہمارے مشہورکرکٹر اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان اور مریم نواز شریف جو کہ سابق وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی ہیں، ان دونوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔ دونوں کے مداحوں کی کمی نہیں ہے۔

عوامی مقبولیت میں دونوں ہی اپنی اپنی طاقت کا مظاہرہ وقتاً فوقتاً کرتے رہتے ہیں۔ ایسے میں ان کی عوامی مقبولیت دیکھتے ہوئے مختلف برانڈز اور ڈیزائنرز نے ان دونوں کی تصویروں والی ٹی شرٹس اورشرٹس مارکیٹ میں لانچ کردی ہیں ۔ جو عوام میں بے حد مقبول ہورہی ہیں اور عوام انہیں خریدنے کے لئے بے چین ہیں۔

جیسا کہ پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان کی تصاویر سے آویزاں کُرتوں کو ایک فیشن ہاؤس نے 9 سال بعد دوبارہ فروخت کے لیے پیش کر دیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ اس برانڈ نے ابتدائی طور پر ’عمران خان کُرتا‘ کو 2013 میں متعارف کرایا تھا جو عام انتخابات کے دوران انتہائی مقبول ہوا تھا اور پی ٹی آئی کارکنان اسے جلسوں اور ریلیوں میں پہن کر شریک ہوا کرتے تھے۔ اس وقت کُرتے کو مختلف رنگوں میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا، جس پر عمران خان کی تصاویر آویزاں تھیں۔

اسی طرح مریم نواز کے مداح بھی کسی سے پیچھے نہیں انہوں نے بھی مریم نواز کی تصویر والی قمیضیں اور ٹی شرٹس بنوا لی ہیں اور وہ اب مارکیٹ میں نظر آرہی ہیں۔ ان دونوں کے مداح ان کی تصویروں والے کپڑے خریدنے کے لئے ہر قیمت دینے کو تیار ہیں۔ کیا آپ بھی انہیں لینا چاہیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US