درختوں پر یہ سفید رنگ کیوں کیا جاتا ہے؟ جانیں اس کے متعلق اہم معلومات

image

آپ نے غور کیا ہوگا جب ہم گھر سے باہر نکلتے ہیں تو سڑکوں پر موجود اکثر درختوں پر مختلف رنگوں پینٹ کیے گئے ہوتے ہیں لیکن ان میں زیادہ تر درختوں کو سفید رنگ سے پینٹ کیا جاتا ہے۔ لوگوں کے ذہن میں سوال پیدا ہوتا ہے کہ بھلا درخت پر رنگ کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ تو آئیے آج آپ کو اس سوال کا جواب دے دیتے ہیں۔

کیڑا لگنے سے بچانے کے لئے

درختوں پر سفید رنگ کرنے کی کئی وجوہات ہیں۔ اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ درخت کی لکڑی میں کیڑا لگ جاتا ہے اور پینٹ کی وجہ سے درخت کیڑا لگنے سے بچ جاتا ہے۔

رات کو گاڑیاں دور سے درخت کو دیکھ لیں

دوسری وجہ یہ ہے کہ سفید رنگ رات کو بھی نمایاں ہوتا ہے۔ اس وجہ سے رات میں کوئی گاڑی سفر کرے تو وہ سائیڈ پر لگے درختوں سے ٹکر نہیں کھائے گی بلکہ اسے دور سے ہی پتہ چل جائے گا کہ سامنے درخت ہے۔

درخت فاریسٹ ڈپارٹمنٹ کے ہیں

درختوں پر سفید رنگ اس بات کی بھی علامت ہے کہ یہ درخت فاریسٹ ڈپارٹمنٹ کے ہیں لہذا انھیں کوئی کاٹنے کی کوشش نہ کرے۔ ایسا کرنے پر شہری کو سزا دی جاسکتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US