کوئی تھیلی میں ہے تو کوئی سیلفی لینے میں مصروف ۔۔ بچوں کی چند مزاحیہ تصاویر جو آپ کو اپنے بچن کی یاد دلا دے

image

بچے شرارت کرتے ہوئے بہت اچھے لگتے ہیں تو کسی کی ناک میں دم کردیتے ہیں۔ ایسے ہی کچھ شرارتوں بھری اور مزاحیہ بچوں کی تصویریں ہم آپ ہو دکھانے جا رہے ہیں جنہیں دیکھ کر شاید آپ کو بھی اپنے بچپن کی کوئی شرارت یاد آجائے۔

تھیلے میں بچہ

کسی نے اس بچے کو تھیلے کے اندر ڈال دیا اور بچہ کافی خوش بھی دکھائی دے رہا ہے۔

چپل سے سیلفی لیتے بچے

چپل سے سیلفی لیتے ان دو بچوں کی مزاحیہ تصویر نے لوگوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

سنک میں نہاتا بچہ

اس ننھے بچے کو سنک میں نہاتا دیکھ کر کسی کو پیار آجائے تو کوئی اپنی ہنسی نہ روک پائے۔

کیچڑ میں کھیلتے بچے

دو گنجے بچوں کی کیچڑ میں کھیلتے ہوئے اس تصویر کا عنوان یہی ہوسکتا ہے کہ داغ تو اچھے ہوتے ہیں۔

مچھلیوں کی جگہ بچہ ایکویریم کے اندر

اس بچے کی شرارت دیکھ کر اس کے والدین کو غصہ آئے گا لیکن کوئی اگر دوسرا دیکھ لے تو وہ زور زور سے ہنسنے لگ جائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US