سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری اپنی 67 ویں سالگرہ منانے لاڈلی بیٹی بختاور اور نواسے میر حاکم سے ملنے دبئی چلے گئے ہیں۔ بختاور آصف علی زرداری اور مرحومہ بینظیر بھٹو کی بڑی بیٹی ہیں البتہ ان کے بڑے بھائی بلاول اور ایک چھوٹی بہن آصفہ بھی ہیں۔
بختاور بھٹو کی شادی 30 جنوری 2021 میں محمود چوہدری سے ہوئی۔ ان کے بیٹے میر حاکم محمود چوہدری کی ولادت 10 اکتوبر 2021 میں ہوئی جسے اکلوتا نواسہ ہونے کی وجہ سے ننھیال میں بہت لاڈ کیا جاتا ہے۔
بختاور بھٹو کے گھر میں وہ، ان کے شوہر اور ان کے صاحبزادے رہتے ہیں لیکن رشتے داروں کا آنا جانا بھی لگا رہتا ہے۔
میر حاکم اکتوبر میں ایک سال کے ہوجائیں گے۔ پھپھو کی ان کے ساتھ یادگار تصویر۔
ماموں بلاول بھٹو ننھے بھانجے سے لاڈ پیار کرتے ہوئے۔