دعا زہرا کیس کے حوالے سے صبح سے خبریں سرگرم ہیں کہ دعا کے شوہر ہونے کے دعویدار ظہیر نے اس بات کا اعتراف کرلیا ہے کہ وہ ہی دعا کو کراچی سے لاہور خود آ کر لے گیا تھا۔ مگر اس خبر میں کتنی سچائی ہے؟ آئیے جانتے ہیں۔
اب تک کسی بھی مستند زرائع سے یہ بات ثابت نہیں ہوئی کہ ظہیر نے کسی جرم کا اعتراف کیا ہے یا پھر اس نے تسلیم کیا ہو کہ دعا کو کراچی سے لے جانے وہ خود آیا تھا۔ اس کیس میں دعا کے والد سید مہدی علی کاظمی کے وکیل محمد جبران ناصر جو خود بھی سوشل میڈیا پر سرگرم رہتے ہیں اور اس کیس کے حوالے سے بھی فوری طور پر خبریں شئیر کردیتے ہیں انھوں نے بھی ظہیر کے بارے میں تاحال ایسے کسی بیان کی تصدیق نہیں کی۔
البتہ اس امکان کو رد بھی نہیں کیا جاسکتا کہ ظہیر حقیقتاً کراچی آ کر خود دعا کو لاہور لے گیا ہو۔ لیکن جب تک کوئی بات کورٹ میں ثابت نہیں ہوجاتی اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔