بلیاں کافی شرارتی ہوتی ہیں اور اکثر اپنی شرارتوں سے خد کو ایسی مصیبت میں پھنسا لیتی ہیں جن سے باہر نکلنا ان کے اکیلے کے بس کی بات نہیں ہوتی. ایسا ہی کچھ اس ایک ماہ کے بلی کے بچے کے ساتھ ہوا۔ انھوں نے ٹوٹی ہوئی پلاسٹک کی بوتل میں اپنا سر ہی پھنسا لیا۔ ویڈیو دیکھیے
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ننھا بچہ جب اپنا سر باہر نہیں نکال پایا تو گھبرا گیا اور میاؤں میاؤں کرنے لگا۔ اسی وقت کچھ نیک دل لوگوں نے معصوم بچے کو تڑپتا دیکھ کر اس کی مدد کی ٹھانی اور اسکا سر بوتل سے باہر نکالنے کی کوشش کرنے لگے۔
جب یہ ممکن نہیں ہوا تو بچے کے سر پر پلاسٹک ڈال کر بھی نکالنے کی کوشش کی تاکہ گردن ہلکی سی چکنی ہو کر آسانی سے نکل سکے مگر جب یہ بھی نہ ہو سکا تو بالآخر اوزار کا سہارا لینا پڑا اور پلاس سے بوتل کا اوپری حصہ کاٹ کر بچے کو آذاد کرایا گیا۔