وفاق کی پنجاب میں گورنر راج کی تیاریاں ۔۔ عمران خان پرویز الٰہی کو اس نئی مشکل سے کیسے بچائیں گے؟

image

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پنجاب میں گورنر راج لگانے کی تیاریاں شروع کردیں، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیلئے پرویز الٰہی کی حکومت کو بچانے کا نیا چیلنج سامنے آگیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کی جانب سے جس طرح کی غیر ذمےد ارانہ گفتگو کی جا رہی ہے کہ ہم فلاں شخص کے صوبے میں داخلے پر پابندی لگادیں گے، فلاں شخص کے خلاف یوں کردیں گے تو ایسی گفتگو کرنے والوں کو میرا پیغام ہے کہ اگر انہوں نے اس طرح کی کوئی حرکت کی تو گورنر راج کے نفاذ کی سمری وزیر داخلہ نے پیش کرنی ہے اور میں نے اس کے اوپر کام شروع کردیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر میرا پنجاب میں داخلہ بند کیا گیا تو یہ اقدام گورنر راج کے نفاذ کے لیے کافی ہوگا۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان میں درج آرٹیکل 63 اے کو کوئی دوسری جماعت کا بچہ بھی پڑھے گا تو سمجھ جائے گا کہ آئین میں ایک پوری اسکیم دی گئی ہے کہ اگر کوئی قانون ساز پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دے گا تو وہ ووٹ نہیں شمار ہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی رولنگ کالعدم قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کو وزارت اعلیٰ سے ہٹاکر مسلم لیگ (ق) کے رہنماء چوہدری پرویز الٰہی کو فاتح قرار دیا تھا تاہم وفاق کی جانب سے گورنر راج کی سمری کے بعد عمران خان کیلئے پرویز الٰہی کو پنجاب کا وزیراعلیٰ برقرار رکھنا ایک نیا چیلنج بن گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US