اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے نیا نام آ گیا ۔۔ عمران خان اور پرویز الٰہی کا منتخب نام کون سی مشہور شخصیت ہیں؟

image

پنجاب اسمبلی میں ہونے والے انتخابات کے بعد اب معاملات آگے کی جانب بڑھنا شروع ہو گئے ہیں۔

وزیر اعلٰی منتخب ہونے کے بعد پرویز الٰہی اب اسپیکر پنجاب اسمبلی کے عہدے سے ہٹ چکے ہیں، جس کے بعد اب اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے نام سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے نام سامنے آ گیا ہے، ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سبطین خان کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائے کے مطابق یہ فیصلہ نو منتخب وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الٰہی اور پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کی ملاقات میں طے پایا۔

میانوالی سے تعلق رکھنے والے سبطین خان مسلم لیگ ق کے بھی رہنما رہ چکے ہیں، جبکہ 2002 میں میانوالی سے ق لیگ کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US