نیچے سے بال کاٹو تو جلدی بڑھیں گے اور بوتل میں لیموں ڈال کر پیو تو گیس ختم ہوجائے گی.. چند ایسی عام باتیں جو ہر گھر میں پائی جاتی ہیں لیکن ان کی حقیقت کیا ہے؟

image

ہمارے گھروں میں ایسے بہت سے ٹوٹکے آزمائے جاتے ہیں جن کے بارے میں امید ہوتی ہے کہ یہ بڑے فائدہ مند ہیں لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہوتا۔ آج ہم کچھ ایسی ہی باتوں کا ذکر کریں گے اور جانیں گے ان کی سچائی۔

بال کٹوانے سے تیزی سے ہیں

کہتے ہیں بالوں کو نیچے سے کٹواؤ تو وہ تیزی سے بڑھنے لگتے ہیں خاص طور پر نوجوان لڑکیوں کی مائیں تو باقاعدہ چاند کی تاریخ کے حساب سے بیٹیوں کے بال ترشواتی ہیں۔ لیکن سائنسی نقطہ نگاہ سے اس بات میں کوئی سچائی ثابت نہیں ہوتی۔ البتہ بال ترشوانے سے ان کی صحت اچھی ہوتی ہے اور چمک کے ساتھ نفاست میں اضافہ بھی ہوتا ہے۔

گیس میں بوتل میں لیموں ڈال کر پینا

پیٹ میں گیس ہونا ایک اذیت ناک مسئلہ ہے جس میں اکثر مریض کو سیون اپ یا اسپرائٹ میں لیموں ڈال کر پینے کا مشورہ دیا جاتا ہے لیکن کیا یہ فائدہ مند ہے؟ اس کا جواب ہے ہاں۔ سیون اپ اور اسپرائٹ جسم کو ڈکار دلانے میں مدد کرتی ہیں جبکہ لیموں بھی ہاضمہ تیز کرتا ہے البتہ اس بات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا کہ ان سوڈا بوتلوں میں تیزابیت ہوتی ہے اور ذیابیطس کے مریضوں کے لئے ان کا استعمال کسی طرح مناسب نہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US