عامر کا انتقال کیسے ہوا؟ بشریٰ اقبال نے حقائق بتا دیے

image

عامر لیاقت حسین کے انتقال کے بعد اب ان کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال ان کے دفاع میں سامنے آئی ہیں، اور اب انہیں تکلیف پہچانے والوں کے خلاف بھی عدالت جانے کا اعلان کر دیا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال کی جانب سے ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی ہے جس میں انہوں نے عامر لیاقت حسین سے کی موت سے متعلق شواہد سامنے رکھے۔

ویڈیو میں نجی چینل سماء کی نیوز کا بھی حوالہ دیا گیا تھا جس میں چینل کے رپورٹر کا کہنا تھا کہ سماء نے عامر لیاقت حسین کی لاش کی ظاہری معائنے کی رپورٹ میں جسم پر کوئی تشدد کا نشان تھا اور نہ ہی کوئی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی۔

جبکہ طبی ماہر کا کہنا تھا کہ اگر مارکس آف وائلنس نہیں ہیں تو پوسٹ مارٹم کرنے کی ضرورت کیا ہے؟ جبکہ اگر جسم سے جھاگ آ رہے تھے تو وہ انسان کے لیٹنے کی وجہ سے آ جاتے ہیں۔

جبکہ اس ایکسرے سے متعلق بھی دوست کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ایک ایکسرے کافی وائرل ہے جس میں عامر لیاقت حسین کا بازو ٹوٹنے کی خبر تھی، لیکن پولیس نے تصدیق کی کہ ایسا کچھ نہیں تھا۔

عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اپنے بچوں سمیت عامر کے لیے جنگ لڑ رہی ہیں، جبکہ وہ آخری وقت تک دانیہ کے خلاف بھی چُپ رہی ہیں لیکن جب سے دانیہ نے پوسٹ مارٹم کا مطالبہ کیا تو بشریٰ کو بھی ایف آئی اے سے ویڈیو سے متعلق رجوع کرنا پڑا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US