پنجاب میں ہماری حکومت آئی ہے تو اس لیے ۔۔ عمران خان نے پنجاب میں حکومت بناتے ہی کونسے بڑے اعلانات کر دیئے؟

image

پاکستان کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب اسبملی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ کالعدم قرار دی گئی جس کے بعد پرویز الہیٰ کو پنجاب کا وزیر اعلیٰ برقرار رکھا گیا۔

بنجاب میں حکومت میں آنے کے بعد سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بڑے اعلانات کیے گئے ہیں۔

پاکستانی عوام سے گذشتہ روز ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے پنجاب میں ہیلتھ کارڈ، احساس پروگرام اور راشن پروگرام بحالی کا اعلان کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ، احساس پروگرام غربت کےخاتمے کے لیے ہی شروع کیےتھے لیکن امپورٹڈ حکومت نے ہیلتھ کارڈ اور احساس پروگرامز کو روک دیا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں ہماری حکومت آئی ہے اب ہیلتھ کارڈ احساس پروگرام بحال کریں گے راشن پروگرام بھی پنجاب میں شروع کرنے جا رہے ہیں راشن پروگرام کے ذریعے تیل، گھی، چینی وغیرہ کم قیمت پر عوام کو مل سکے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US