جسم میں اچانک نیل اور پیروں میں سوجن ہوجائے تو۔۔ چند ایسی نشانیاں جو آپ کی صحت کی گڑبڑ کے بارے میں بتاتی ہیں

image

ہم میں سے اکثر لوگوں کی عادت ہوتی ہے جب تک طبعیت اتنی خراب نہ ہوجائے کہ بستر سے اٹھنا ممکن نہ رہے تب تک ڈاکٹر کو نہیں دکھاتے جب کہ ہمارا جسم ہمیں بہت پہلے سے ہی تنبیہہ کررہا ہوتا ہے۔ آج کے آرٹیکل میں ہم ایسی نشانیوں کا ذکر کریں گے جو ہمارا جسم ہمیں بتا رہا ہوتا ہے اور جن کو مسلسل نظرانداز کرنے سے بالآخر ہمیں اسپتال کا منہ دیکھنا پڑتا ہے۔

جسم میں نیل کے نشان کسی چوٹ کا نتیجہ ہوتے ہیں لیکن کبھی کبھار ایسا ہوتا ہے کہ بغیر کسی چوٹ کے بھی جسم پر نیل کا نشان دکھائی دینے لگتا ہے جس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ خون کی نالیوں سے خون رسنے لگتا ہے اور مختلف حصوں میں جم جاتا ہے۔ یہ خون کی بیماری کی نشانی بھی ہوسکتے ہیں۔

سکڑی ہوئی انگلیاں

انگلیاں دیر تک پانی میں جائیں تو جلد سکڑنے لگتی ہے لیکن اگر ایسا بلاوجہ ہو تو اس کی وجہ جسم میں پانی کی کمی اور تھائی رائیڈ کی بیماری بھی ہوسکتی ہے

پیروں میں سوجن

پیروں میں سوجن تھائی رائیڈ کی بیماری سے لے کر دل کے امراض اور خون کے نامناسب بہاؤ کی وجہ سے بھی ہوسکتی ہے۔ یہ اس بات کی نشانی بھی ہے کہ آپ بہت زیادہ نمک کا استعمال کررہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US