ٹرین بنے اور کھیلنے لگے ۔۔ بختاور نے بیٹے اور شوہر کی دلچسپ ویڈیو شئیر کر دی، گھر کیسا دکھتا ہے؟

image

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کی بہن بختاور بھٹو نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر اور بیٹے کی ویڈیو شئیر کی ہے جس نے دیکھنے والوں کے دل گرما دیئے۔

خاوند کی سالگرہ کے موقع پر بختاور بھٹو نے بیٹے میر حاکم اور محمود چوہدری کی خوبصورت ویڈیو اسٹوری شئیر کی جس میں ان کی شادی سے لیکر بیٹے کی پیدائش تک کے ویڈیو کلپس شامل کیے گئے اور عقب میں ایک گانا بھی چل رہا ہے۔

ویڈیو کی شروعات میں بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کی شادی کے تصویری مناظر آتے ہیں پھر آگے شوہر کی ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر چلتی دکھائی دیتی ہے جس میں محمود چوہدری اپنے بیٹے کو سُلا رہے ہوتے ہیں۔

پھر بعد میں ویڈیو کا دلچسپ مرحلہ آتیا ہے جس میں دیکھا جاتا ہے کہ میر حاکم اپنے والد کی قمیض کا پچھلا دامن تھامے ہوتا ہے اور وہ آگے کی جانب جا رہے ہوتے ہیں۔ باپ بیٹے کو اس طرح ساتھ کھیلتے ہوئے ویڈیو لوگوں کو بہت پسند آرہی ہے۔

محمود چوہدری کی سالگرہ پر سوشل میڈیا صارفین انہیں مبارک باد دے رہے ہیں۔ محمود چوہدری نے سالگرہ گذشتہ روز منائی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US