کھانا منگوانے کے بعد فون آ یا ہیلو میں آپ کی رائیڈر بول رہی ہوں.. لاہور کی رائیڈر لڑکی کی کہانی جو اپنے خواب پورے کرنے کے لیے دوسری لڑکیوں کے لیے مثال بن گئ

image

"ہیلو میں آپ کی رائیڈر بول رہی ہوں" آج میں نے لاہور میں ایک ریسٹورنٹ کو کھانے کا آرڈر دیا، تو تھوڑی ہی دیر بعد ایک خاتون کی کال وصول ہوئی کہ میں آپ کی رائیڈر بول رہی ہوں جسے سن کر میں اتنی خوش ہوئی کہ خوشی میں اس کا استقبال کرنے باہر ہی آکر کھڑی ہوگئی۔

یہ کہنا تھا سوشل میڈیا کی ایک خاتون صارف کا، جن کا تعلق لاہور سے ہے۔۔ زندگی کا کوئی بھی میدان ہو اب لڑکیاں کسی فیلڈ میں کسی بھی مرد سے پیچھے نہیں رہیں، ہرجگہ ہر شعبے میں لڑکیاں اپنی جگہ بنا رہی ہیں۔ پہلے کچھ مخصوص شعبہ جات تھے جہاں خواتین کام کرتی تھیں اور لوگ بھی ان کو اسی جگہ دیکھنا پسند کرتے تھے۔ لیکن جیسے جیسے زمانہ ترقی کرتا گیا خواتین کے لئے بھی کام کے میدان سامنے آتے گئے اور ہر فیلڈ میں لڑکیوں نے طبع آزمائی شروع کی اور کامیاب بھی ہوئیں۔

ابھی ایک شعبہ رہ گیا تھا جس میں لڑکیاں نظر نہیں آتی تھیں تو وہاں بھی لڑکیاں اب موجود ہیں۔ وہ فیلڈ تھی رائیڈرز کی جہاں ابھی تک صرف لڑکے ہی نظر آتے تھے، کیونکہ ابھی ہمارے معاشرے میں اکیلی لڑکی کو محفوظ نہیں سمجھا جا سکتا۔ ہمارے یہاں اب بھی شام ڈھلے اگر اکیلی لڑکی باہر نکلے تو لوگ اسے برا سمجھتے ہیں، لوگ دوسرے کی مجبوری کو نہیں سمجھتے کہ کن حالات میں کون اور کیوں باہر نکلا ہے بلکہ اس پر انگلیاں اٹھنا شروع ہوجاتی ہیں۔

لیکن گزشتہ رات ایک لڑکی نے فیس بک پر یہ پوسٹ ڈالی ۔ جس میں اس نے یہ بتا یا کہ اس نے ایک مشہور ریسٹورنٹ سے کھانے کا آرڈر دیا، جس کے تھوڑی دیر بعد ہی اس کا آرڈر لے کر ایک رائیڈر لڑکی آئی جسے دیکھ کر ان کو بہت خوشی ہوئی اور انہوں نے اس سے تقریباً 10 منٹ تک گفتگو بھی کی، یہ لوگ(یہ اور ان کی ایک دوست) اس کی جاب اس کے شوق اور اس کی بائیک چلانے کی مہارت سے بہت متاثر ہوئے اور ان سب چیزوں کے بارے میں اس سے باتیں کیں۔

اس رائیڈر لڑکی نے اپنا نام میرب بتایا اور اس نے بتایا کہ وہ یوحنا آباد میں رہتی ہے، فیشن ڈیزائننگ میں انڈر گریجوئیٹ ڈگری حاصل کررہی ہے اور اپنی فیس ادا کرنے کے لئے وہ رات کو یہ جاب کرتی ہے۔ اور اس کا پوسٹ گریجوئیٹ کا ارادہ ہے اس لئے وہ مزید تین سال ابھی یہ کام کرے گی، اس کے ساتھ اس نے یہ بھی بتایا کہ اس کو خواب ہے کہ وہ اپنا فیشن برانڈ لانچ کرے۔ اس صارف نے دعا کی کہ وہ اور آگے بڑھے اور دوسری لڑکیاں بھی اپنی دل کی خواہش پوری کرنے کے لئے اسی لگن سے اس طرح کے کام بھی کرسکیں۔ انہوں نے اس ریسٹورنٹ کا بھی شکریہ ادا کیا جس نے اس لڑکی کو موقع دیا کہ وہ اپنے خواب پورے کر سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US