امیر اور محبت کرنے والے ہوتے ہیں۔۔ اگر آپ بھی اگست میں پیدا ہوئے ہیں تو جانیں آپ کا ستارہ کون سے اہم راز بتاتا ہے؟

image

اگست کا مہینہ کافی خوشگوار ہوتا ہے کیوں کہ کم سے کم پاکستان میں تو اس مہینے میں مون سون کا موسم زوروں پر رہتا ہے۔ البتہ موسم کے علاوہ بھی اس مہینے کی خاص بات یہ ہے کہ اگست میں پیدا ہونے والے افراد اپنے اندر دلچسپ اور نمایاں خصوصیات رکھتے ہیں۔ اگر آپ کی پیدائش کا مہینہ بھی اگست ہے اور ستارہ لیو ہے تو جانیں آپ کا ستارہ آپ کے کون سے دلچسپ راز بتاتا ہے۔

محبت کرنے والے

اگرچہ برج اسد سے تعلق رکھنے والے اکثر اپنے سخت رویے سے ایسے لگتے نہیں لیکن سچ تو یہی ہے کہ وہ اپنے اندر ایک محبت بھرا دل رکھتے ہیں اور وفا کے ساتھ ساتھ وقت پڑنے پر محبت کا دفاع کرنا بھی خوب جانتے ہیں۔

پیسے والے

برج اس کے تحت پیدا ہونے والوں کو روپے پیسے کی کمی نہیں ہوتی۔ اس لئے اگر کوئی ان کی نیت پر شک کرے تو وہ برداشت بھی نہیں کر پاتے۔ دولت ان کی زندگی سے کبھی دور نہیں ہوتی اور ہوجائے تو پھر دگنی ہو کر قسمت میں ملتی ہے۔

خود اعتماد

اگست میں پیدا ہونے والے چاہے برج اسد رکھنے والے ہوں یا پھر ورگو ہوں ان میں خود اعتمادی موجود ہوتی ہے جس کی وجہ سے سامنے والے کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالتے انھیں ڈر بھی نہیں لگتا۔

ضدی

کہتے ہیں کہ خدا جب حسن دے تو نزاکت آ ہی جاتی ہے یہ بات اگست میں پیدا ہونے والوں پر صادق آتی ہے کیوں کہ بہت ساری خوبیوں کی وجہ سے تھوڑے ضدی اور خود سر بھی ہوجاتے ہیں لیکن انھیں اپنی ان باتوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے کیوں کہ اکثر چاہنے والے ان خصوصیات کو پسند نہیں کرتے جس کی وجہ سے تنہائی ان کا مقدر بن جاتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US