ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اساتذہ، فیکلٹی ممبران اور مختلف مدارس و تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات سے خصوصی نشست کی۔
نشست کے دوران قومی اور علاقائی صورتحال، معرکۂ حق (آپریشن بنیان مرصوص) اور قومی سلامتی میں پاک فوج کے کردار پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بہاولپور کے عوام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے تحریکِ پاکستان اور استحکامِ پاکستان میں ان کی تاریخی اور غیر معمولی خدمات کو سراہا۔
اس موقع پر فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے بھارتی گٹھ جوڑ، سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے منفی پروپیگنڈے اور اس کے تدارک پر بھی بات کی گئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ شعور، تحقیق اور ذمہ داری کے ساتھ قومی بیانیے کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں۔
تقریب کے اختتام پر طلبہ و طالبات نے پاک فوج اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے، جس سے ہال قومی جذبے اور ولولے سے گونج اٹھا۔