بلوچستان میں پاک افواج کا ہیلی کاپٹر اچانک لاپتہ ہوگیا ہے جس کی تلاش تاحال جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر بلوچستان میں لاپتہ ہوگیا ہے، ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افسران سوار تھے۔
بلوچستان میں جاری سیلابی صورتحال کے پیش نظر پاکستان آرمی کے جوان بھی متاثرین کے امداد کی کاروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ جبکہ پاک کے افسران بھی آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔
ہیلی کاپٹر میں کورکمانڈر کوئٹہ کے ساتھ ساتھ ڈی جی کوسٹ گارڈز میجر جنرل امجد سمیت 4 افسران شامل ہیں۔ جن میں کمانڈر انجینئر الیون کارپس بریگیڈئیر خالد، میجر سعید پائلٹ، میجر طلحٰہ پائلٹ اور کریو چیف نائک مدثر شامل ہیں۔
پاکستان آرمی ایوی ایشن کا یہ ہیلی کاپٹر افسران کو لسبیلہ کے علاقے اتھل سے رات 5 بجے روانہ ہوا جو کہ کراچی کی طرف لے جا رہا تھا، جو کہ وندر کے مقام پر سسی پنو کے مزار کے پاس پہنچ کر لاپتہ پوا۔
دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون کیا گیا، جس میں آرمی ہیلی کاپٹر کے واقعے پر معلومات حاصل کی گئیں، جبکہ وزیر اعظم نے کورکمانڈر کوئٹہ کی دیرینہ خدمات کو بھی یاد کیا۔
سوشل میڈیا بالخصوص الیکٹرانک میڈیا پر یہ خبر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ جس کے بعد صارفین بھی افسران کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔