غریب بچی وزیر اعظم کو دیکھ کر خوش کیوں ہوگئی؟ شہباز شریف کی خوبصورت تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کا دل جیت لیا

image

بچے تو کھلے ہوئے پھول کی مانند نازک اور پیارے ہوتے ہیں جن کی مسکراہٹ ارد گرد جیسے روشنی سی بھر دیتی ہے۔ گزشتہ دنوں وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقے کا دورہ کیا تو ان کی ایک تصویر خوب وائرل ہوئی۔ اس تصویر کو شہباز شریف نے خود بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شئیر کیا ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چھوٹی سی بچی شہباز شریف کو دیکھ کر مسکرا رہی ہے جبکہ وزیر اعظم خود بھی بچی کو پیار سے دیکھ رہے ہیں اور اسے ہنسانے کی کوشش کررہے ہیں۔ شہباز شریف نے اس تصویر کے عنوان میں لکھا ہے کہ بچوں کی مسکراہٹ خدا کی جانب سے دیا گیا تحفہ ہے۔

واضح رہے کہ پچھلے دنوں ملک بھر میں ہونے والی بارشوں نے صوبہ بلوچستان میں بہت زیادہ تباہی مچائی اور سیلاب کی وجہ سے کئی افراد بے گھر ہوئے۔ تقریباً 100 سے زائد قیمتی جانوں کا زیاں بھی ہوا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US