کھولتے ہوئے تیل میں ہاتھ ڈال کر پکوڑے نکال لیے ۔۔ حیرت انگیز صلاحیت والا یہ شخص کون ہے جس کا گرم تیل سے ہاتھ نہیں جلتا؟

image

اکثر کھانا پکاتے ہوئے یا کچھ پکوڑے وغیرہ بناتے ہوئے اگر ہاتھ پہ تیل کی چھینٹ بھی آجائے تو ہم بلبلا جاتے ہیں۔ یا اگر زیادہ جل جائیں تو چھالے پڑ جاتے ہیں۔ ایسے میں آپ یہ سوچیں کہ کھولتے ہوئے تیل میں ہاتھ ڈال کر کوئی چیز نکالنا یا ڈالنا کیا ہم اور آپ سوچ سکتے ہیں۔ لیکن انڈیا کے شہر سورت کا رہائشی یہ شخص جو بھاجی والا کہلاتا ہے۔ گذشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں لوگوں نے یہ حیرت انگیز آدمی دیکھا جس کو کھولتے تیل میں ہاتھ ڈالنے سے نہ تکلیف ہوتی ہے اور نہ ہی اس کے ہاتھ پہ کوئی چھالے پڑتے ہیں ۔

انڈیا کے شہر سورت کے رہائشی اس شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پہ آنے کے بعد لوگ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ یہ آدمی جو پکوڑے بنا رہا ہے، وہ پکوڑے بناتے بناتے بڑے آرام سے ہاتھ کھولتے ہوئے تیل میں ڈال کر صاف کر لیتا ہے پھر پکوڑے بنانا شروع کر دیتا ہے۔ وہ خود کہتا ہے کہ گرم تیل سے مجھے کچھ نہیں ہوتا، یہ کہہ کر بھی اس نے گرم تیل اپنے چلو میں لے کر پورے ہاتھ پہ پھیر کر دکھا دیا۔ دیکھ لیں میرا ہاتھ بالکل ٹھیک ہے کوئی نیلا پیلا نہں ہوتا۔۔۔ اس کی یہ حیرت انگیز صلاحیت لوگوں کو حیران و پریشان کر گئی۔ کیونکہ اس کی حیران کن بات یہ ہے کہ نہ اس کو تکلیف ہوتی ہے اور نہ ہی اس کے ہاتھ پر کوئی آبلے یا چھالے پڑے۔۔۔ کیونکہ یہ تو کہا جا سکتا ہے کہ اس کو محسوس نہ ہوئی ہو وہ تکلیف، اکثر لوگوں میں کوئی ایسی بیماری ہوتی ہے کہ ان کو درد یا تکلیف کا احساس نہیں ہوتا یا محسوس نہیں کر سکتے ، لیکن یہ ایک عجیب و غریب بات ہے کہ اس کی جلد بھی اس کھولتے تیل سے متاثر نہیں ہوئی نہ اس پر کوئی نشان پڑا نہ کوئی چھالا اور نہ وہ سرخ ہوا کہ آگ کی تپش یا تیل کی گرمائش سے سرخ ہوجاتا۔

یہ ایک غیر معمولی صلاحیت ہی کہلائی جا سکتی ہے، جو اللہ کی طرف سے اس شخص کو عطا کی گئی ہے کیونکہ یہ انسان کا اپنا کوئی کمال نہیں ہے کہ اس کی جلد پر بھی اس کا کوئی اثر نہیں نظر آتا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US