پاکستان کے مختلف شہروں میں جہاں سیلابی صورتحال ہے وہیں شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے، کسی کا مکان بہہ گیا تو کسی کی زندگی ہی اجڑ گئی۔
لیکن اس سب میں پاکستانی فوج اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر شہریوں کی مدد کر رہے ہیں، ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں پاکستانی فوج کے ہیلی کاپٹر کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ سیلاب متاثرین کی امدادی آپریشن میں حصہ لے رہا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے ویڈیو شئیر کی گئی جس میں انہوں نے لکھا کہ اک فوج کا سرچ آپریشن جاری ہے لیکن سیلاب کے باعث ہمارے غازیوں کی کوئی خبر نہیں. سب لوگوں سے دعا کی اپیل ہے. اللہ کوئی معجزہ رونما کردے اپنے حضور کے صدقے.
اس ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ سیلاب کی طاقتور بہاؤ میں جیسے ہی ہیلی کاپٹر نیچے کی جانب آیا تو ہچکولے کھاتا دکھائی دے رہا تھا۔
موقع پر موجود شہریوں کی اوپر کی سانس اوپر اور نیچے کی سانس نیچے ہی تھی، اس پورے منظر نامے میں شہری خوف کا شکار تھے اور موبائل فون کے کیمرے کی آنکھ سے پورے منظر کو محفوظ کر رہے تھے۔
سیلابی کے بیچ میں گاڑی سمیت شہری پھنسے ہوئے تھے جن کے لیے بحفاظت نکلنا مشکل تھا، ایسے میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر نے موقع پر پہنچ کر شہری کی جان کو بچایا۔