بشرٰی انصاری ہماری لیجنڈری ورسٹائل اداکارہ ہیں، وہ کسی تعارف کی محتاج نہیں ، ان کا کام ہی ان کا تعارف ہے ، ان کا نام کسی بھی پروجیکٹ کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے۔ وہ اداکارہ کے علاوہ، صدا کارہ، گلوکارہ اور ڈرامہ رائٹر بھی ہیں ان کے کئی ڈراموں نے عوام میں پذیرائی حاصل کی ۔ مزاحیہ اداکاری میں بھی ان کا کوئی مقابلہ نہیں طرح طرح کے روپ دھار کر مختلف گیٹ اپ اور مختلف آوازوں کے ساتھ وہ اس مہارت سے ممکری کرتی ہیں کہ لوگ دنگ رہ جاتے ہیں۔ انہوں نے جو کام کیا وہ لاجواب کیا۔
شائستہ لودھی بھی ہماری بہت اچھی مارننگ شوز کی ہوسٹ بھی رہی ہیں، ڈاکٹر بھی ہیں اور اب ڈراموں میں اداکاری کرتی بھی نظر آتی ہیں۔
وہ ایک سلجھی ہوئی پڑھی لکھی خاتون ہیں ۔ ان کے ایستھیٹک کلینک کی اس وقت پورے ملک خصوصاً کراچی میں دھوم ہے، ہمارے زیادہ تر مشہور آرٹسٹ اور شخصیات ڈاکٹر شائستہ کے کلینک میں ہی جانا اور اپنے مختلف مسائل کا حل ان اسے ہی کروانا پسند کرتے ہیں۔ ایستھیٹک کلینک میں بالوں سے متعلق، جلد سے متعلق، رنگ سے متعلق، بیوٹی سے متعلق جتنے مسائل ہیں ان سب کو حل کیا جاتا ہے۔
اسی حوالے سے بشرٰی انصاری بھی ان کے کلینک پہنچ گئیں اور انہوں نے بتایا کہ ان کی آئی بروز بہت ہلکی ہیں جو کہ دور سے نظر بھی نہیں آتیں تو ان کو وہ باقاعدہ بنانی پڑتی ہیں۔ اس لئے انہوں نے ڈاکٹر شائستہ کے کلینک سے مائیکرو بلیڈنگ ٹریٹمنٹ کروانے کا فیصلہ کیا جس سے ان کی پرمننٹ آئی بروز بنا دی جائیں گے۔ اس لئے وہ مائیکرو بلیڈنگ کروانے پہنچیں اور اپنی آئی بروز کا ٹریٹمنٹ کروایا۔ اس ٹریٹمنٹ میں آپ جیسی چاہیں اور جتنی چاہیں اپنی مرضی کے شیپ میں آئی بروز بڑھوا سکتے ہیں، یہ ایک طرح کا پرمننٹ کلر ہے جو کہ کھال کے اندر کر دیا جاتا ہے اور پھر آپ کو باربار پینسل سے یا کلر سے آئی برو کو بنانا نہیں پڑتا۔ آپ کا اس ٹریٹمنٹ کے بارے میں کیا خیال ہے؟