دریا کے کنارے ایک عجیب مخلوق کو دیکھا گیا۔۔ یہ واقعی کوئی جل پری ہے یا فلم کی شوٹنگ؟

image

اس دنیا میں کچھ ایسی مخلوق بھی پائی جاتی ہیں جن کا وجود دکھائی نہیں دیتا۔ لیکن انہیں اگر دیکھ لیا جائے تو رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔ انہی میں جل پری بھی ایک ایسی مخلوق ہے جس کا بظاہر حقیقت سے تعلق نہیں ہے مگر کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ جل پری سمندر کنارے دیکھی جاتی ہیں۔ جل پری کا نچلا حصہ مچھلی کی دم اور اوپری حصہ انسانوں جیسا ہوتا ہے۔ جل پری کو انگریزی میں (Mermaid) کہا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر جل پریوں کی مختلف ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جیسا کہ نیچے دی گئی ویڈیو میں جل پری کو دیکھا گیا۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس ویڈیو میں واقعی یہ کوئی جل پری ہے یا پھر کوئی یہ فلمی سین کی شوٹنگ کے مناظر ہیں؟

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سرمائی رنگ کی جل پری ایک دریا کنارے ایک بڑے پتھر پر بیٹھی ہے جس کا منہ کوئی خوفناک طرز کا لگ رہا ہے۔ اسی جل پری کے پیچھے ایک اور اور ایک بعد ازاں دیکھا جاتا ہے کہ وہ جل پری اپنی جگہ سے اترتی ہے اور چھلانگ مار کر پتھر کی دوسری جانب چلی جاتی ہے۔

ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف تبصرے جاری کیے ہیں۔

اگرچہ جل پری کی موجودگی کا کوئی بھی ثبوت و شواہد آج تک سامنے نہیں آئے۔ انہیں بس دستاویزی فلموں میں دکھایا جاتا ہے۔

ویڈیو دیکھ کر آپ کو کیا لگتا ہے 'ہماری ویب' کے فیسبک کمنٹس سیکشن میں بتایئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US