ہم اکثر اپنے قارئین کے لئے دلچسپ تصویریں لے کر حاضر ہوتے ہیں جو کسی پہیلی سے کم نہیں ہوتیں۔ آج بھی ہمارے آرٹیکل میں چند ایسی تصاویر موجود ہیں جنھیں دیکھ کر آپ سوچ میں پڑ جائی گے۔
آج میں اوپر آسمان نیچے
اس تصویر میں ایسا لگ رہا ہے جیسے یہ کتا آسمان سے بھی اوپر پہنچ چکا ہے اور سر نیچے کر کے آسمان کو دیکھ رہا ہے۔ در حقیقت پہاڑ کے کنارے کھڑے ہوکر نیچے دیکھا جارہا ہے۔ پہاڑ اتنا اونچا ہے کہ تیرتے ہوئے بادل پیروں تلے آسمان کا نظارہ پیش کررہے ہیں۔
یہ پیزا نہیں ہے
تصویر میں سوکھا ہوا پیزا لگنے والی یہ چیز پیزا نہیں بلکہ تربوز کا سوکھا ہوا ٹکڑا ہے۔
آسمان میں بلی
اس تصویر کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے جیسے آسمان پر بادل کے ٹکڑوں سے بلی کا چہرہ بن گیا ہے لیکن سچ تو یہ ہے کہ یہ تصویر کھڑکی کے شیشے پر بلی کا سایہ پڑنے پر لی گئی ہے۔
روسٹڈ مرغی
مائیں اپنے بچوں کو کھانا کھلانے کے لئے کون کون سے جتن نہیں کرتیں۔ یہ روسٹڈ مرغی نا سینکی ہوئی ڈبل روٹی بھی ایسی ہی کسی کوشش کا نتیجہ ہے۔
مرغی ہے یا مینڈک
سفید مینڈک کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسا کسی نے ابلی ہوئی مرغی ہی رکھ دی ہو لیکن بڑی بڑی آنکھیں یہ بتانے کے لئے کافی ہیں کہ یہ صاحب مینڈک ہیں۔