مجھے خان صاحب سے ملنا ہے ۔۔ ایک اور بچے نے عمران خان سے شرٹ پر آٹوگراف لے لیا

image

گزشتہ چند ماہ میں ایک بچے کی ویڈیو کافی وائرل تھی جس میں بچہ کی کمیز پر خان صاحب نے سائن کیا تھا، اس آٹوگراف کے بعد بچہ تو مشہور ہوا ہی ساتھ ہی کمیز بھی مشہور ہو گئی۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک اور ایسے ہی بچے کے بارے میں بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو بھی وائرل ہو گئی ہے جس میں ایک بچے کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ عمران خان کے پاس موجود ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ننھا فین عمران خان سے ملنے ان کی رہائش گاہ میں واقع آفس میں آیا ہے۔

جبکہ خان صاحب بھی ایک ہاتھ میں تسبیح لیے دوسرے ہاتھ سے بچے کے کندھے پر آٹو گراف دیتے کافی پُرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔

عمران خان اور بچے کی دلچسپ ویڈیو نے صارفین کی بھی توجہ حاصل کی اور خود بچے سے خان صاحب کے مصافحے نے سب کو خوش کر دیا۔

ساتھ ہی آخر میں جس طرح عمران خان نے بچے سے ہاتھ ملایا اس نے صارفین کو بھی خوش کر دیا۔ واضح رہے اس سے پہلے بھی ایک بچے نے عمران خان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US