نل سے پانی گرتا رہتا ہے تو اس مسئلے سے جان چُھڑائیں ۔۔ پانی کے قطرے گرنے سے روکنے کا آسان حل جو آپ کے پیسے بچائے، دیکھیئے ویڈیو

image

اکثر لوگوں کو گھروں میں یہ عام سا مسئلہ درپیش ہوتا ہے کہ اُن کے واش روم یا کچن کے سنک کے نلوں سے پانی کے قطرے گرتے رہتے ہیں۔ وال صحیح طرح سے بند ہونے کے باوجود بھی پانی کے قطرے ٹپکتے رہتے ہیں جس سے تنگ آکر آپ پلمبر کو گھر بلاتے ہیں اور وہ پیسے لیتا ہے۔

آج ہم آپ کو نلوں سے اضافی پانی کے قطرے گرنے سے روکنے کا آسان طریقہ بتائیں گے اور اس کے لیے آپ کو کسی پلمبر کو بھی گھر بلانے کی ضرورت نہیں پڑے گی اور آپ خود نل کو ٹھیک کرسکتے ہیں بنا پیسے خرچ کیے۔

سب سے پہلے آپ نے نل کے اوپر والے کیپ کو کھولنا ہے۔ اس پلاسٹک کی کیپ کے نیچے ایک پیچ ہوتا ہے جس کی مدد سےنل کا ہیڈ جڑا ہوتا ہے۔ اگر نل نل کا پیچ زنگ آلود یا سخت ہوگیا ہے تو پیچکس کی مدد سے کھول سکتے ہیں۔ یہاں دھیان رکھنا ہے کہ پیچکس کو گھامنے کے ساتھ ٹونٹی کا ہیڈ نہیں گھومنا چاہیئے تو اس کے لیے نل ٹونٹی کے ہیڈ کو مضبوطی سے گرفت بنا کر پکڑ کے رکھنا ہے۔ اس کے بعد آپ نے پانے سے ٹونٹی کو ہلکا ہلکا مارنا ہے اور ساتھ ہی ہیڈ کو اوپر کی طرف کھینچنا ہے۔

اس کے بعد پانے کی مدد سے ٹونٹی کے اوپر والے حصے کو کھول لیں گے اور اینٹی کلاک وائز گھمائیں گے۔ خیال رکھیں پیچھے سے پانی کا کنیکشن بند کردینا ہے اور اگر نہیں کیا تو نل کے نیچے بالٹی رکھ لیں۔

مزید تفصیلات کے لیے مکمل ویڈیو دیکھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US