اسحاق ڈار کی ایران کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو، خطے میں امن و استحکام پر تبادلۂ خیال

image

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں ایران اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران نائب وزیراعظم نے خطے میں امن و استحکام کی امید کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر دوطرفہ مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US