اگر آپ بھی پیٹ کے بل سوتے ہیں تو ٹہریے۔۔ سونے کی چند ایسی عادتیں جن سے ہم کئی بیماریوں کو انجانے میں دعوت دے بیٹھتے ہیں

image

سارے دن کی تھکن کے بعد جب سونے لیٹتے ہیں تو سوائے آرام دہ انداز میں لیٹنے کے اور کچھ نہیں سوجھتا۔ جس میں بظاہر سب سے عام پوزیشن پیٹ کے بل سونے کی ہے۔ البتہ یہ ایک خطرناک انداز ہے اور اس سے آپ کئی بیماریوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم جانیں گے کہ پیٹ کے بل سونے سے آپ کو کیا مسائل ہوسکتے ہیں اور کس انداز میں سونا انسانی صحت کے لئے مفید ہے۔

پیٹ کے بل سونے کے نقصانات

پیٹ کے بل سونے سے جسم کا سارا بوجھ معدہ پر آپڑتا ہے جس کی وجہ سے تیزابیت کی شکایت ہونا عام بات ہے۔ اس انداز میں سونے سے کمر درد، گردن درد اور جوڑوں کے مختلف اقسام کے درد پیدا ہوجاتے ہیں کیوں کہ جسم بالکل الٹی حالت میں ہوتا ہے جو کہ درست نہیں۔

سیدھا یا کروٹ کے بل لیٹیں۔۔ ماہرین

مختلف ریسرچز کے مطابق سونے کا بہتری انداز یہ ہے کہ سیدھا یا پھر کروٹ کے بل سویا جائے۔ سیدھا سوتے ہوئے تکیہ بہت زیادہ اونچی نہ رکھیں کیوں کہ اس سے اٹھنے کے بعد گردن میں تکلیف ہوسکتی ہے۔ کروٹ کے بل سونے سے ریڑھ کی ہڈی بالکل درست انداز میں آرام کرسکتی ہے اس وجہ سے ماہرین اس طریقے کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US