بھارت میں مسلمانوں اور اسلام سے نفرت کی انتہا اپنے عروج کو پہنچ گئی ہے، نہ ہی مسلمان محفوظ ہیں اور نہ ہی ان کی املاک۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی افسوس ناک خبر کے بارے میں بتائیں گے۔
بھارتی شہر حیدر آباد کے مسلمان اس وقت شدید افسردگی کا شکار ہو گئے جب فجر کی نماز کے لیے مسجد گئے تو مسجد ہی غائب تھی۔
حیدرآباد کے علاقے شمشاد آباد میں واقع مسجد خواجہ علاقے کی کافی مشہور مسجد تھی، جسے ہندو انتہا پسندوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شہید کر دیا۔
عشاء کی نماز پڑھ کر گھر جانے والے نمازی جب فجر کی نماز کے لیے مسجد پہنچے تو آنکھوں میں آنسو اور چہرے پر تکلیف تھی، کیونکہ کل تک جو مسجد اپنی جگہ تھی وہ اب شہید کر دی گی تھی، اس حد تک نقصان پہنچایا گیا کہ معلوم ہی نہیں ہو رہا تھا کہ یہاں مسجد تھی۔
اس حوالے سے مسلمانوں نے احتجاج بھی کیا مگر انتظامیہ نے بجائے زخموں پر مرحم رکھنے کے مسلمانوں کو ہی گرفتار کر لیا۔ دوسری جانب مسلمانوں نے مسجد کی دوبارہ تعمیر کا اعلان کیا ہے۔